مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دواور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر یکم دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج پلوامہ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے Qasbayarمیں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
ایک سینئر پولیس عہدے دار نے علاقے میں نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button