مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: لوگوں کا شراب کی دکان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Wine-shop-protest-The-Dispatch-جموں28 مئی (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع جموں کے علاقے آر ایس پورہ رتانہ میں لوگوں نے شراب کی دکان کے خلاف خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ رتانہ موڑ پر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل تھی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور سڑک پر دھرنا دیا جس کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت کافی دیر تک معطل رہی ۔ مظاہرین نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انتظامیہ نے بہتر تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے بجائے علاقے میں شراب کی دکان کھولنے کی اجازت دی ہے جس سے یہاں کی نسل تباہ ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ ہم اپنے علاقے میں شراب کی دکان نہیں چلنے دیں گے اور اگر اسے فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button