سمینار

بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں کشمیرکے بارے میں سیمینار کا انعقاد

راولپنڈی:انٹرنیشنل ڈائیلاگ اینڈ ڈیولپمنٹ فار ڈیموکریٹک سوسائٹیز (IDDDs)نے بارانی یونیورسٹی کے تعاون سے ”تنازعہ کشمیر: بین الاقوامی تعلقات کے تناظرمیں ”کے عنوان سے ایک فکر انگیز سیمینار کا انعقاد کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تقریب سے پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی (PMAS-ARID)کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم، پروفیسر ڈاکٹر احمد بابر، ڈاکٹر عنایت خاناوردیگر نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر ولید رسول تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مقررین نے قومی سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بنانے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف مسلح افواج اور ایجنسیوں کی ذمہ داری نہیں ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہوشیار رہیں اور بیرونی اثرات سے آگاہ رہیں جو تقسیم کا بیج بو سکتے ہیں اور نفرت پھیلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان پروپیگنڈے سے سچائی کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ مقررین نے کشمیر جیسے پیچیدہ مسائل کو سمجھنے کے لئے تنقیدی سوچ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک اہم بین الاقوامی مسئلہ ہے اور بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان کو تنازعہ کشمیرسے الگ کرنا ہے اور اسے اقوام متحدہ کے مباحثوں سے دور کرنا ہے۔مقررین نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ قومی شناخت کا مسئلہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button