سمینارمقبوضہ جموں و کشمیر

شیخ تجمل الاسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

seminar kms ans friends of kashmir on sheikh tajamul 7092022

اسلام آباد07ستمبر(کے ایم ایس)کشمیری دانشور ، تحریک آزادی کشمیر کے رہنمااورکشمیرمیڈیا سروس کے سابق ایگریکٹو ڈائریکٹرشیخ تجمل الاسلام کی پہلی برسی کے سلسلے میں آج فرینڈز آف کشمیر ، کشمیر میڈیا سروس اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں آزاد جموں و کشمیر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہنمائوں سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کی ۔
سیمینارکی صدارت فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تحریک آزادی کشمیر اور صحافت کے میدان میں شیخ تجمل الاسلام کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ شیخ تجمل الاسلام ایک نڈر و بے باک صحافی اور کشمیریوں کی توانا آواز تھے جوبھارتی ظلم و جبر کے سامنے ہمیشہ ڈٹے رہے۔انہوںنے کہاکہ شیخ تجمل الاسلام نے ہجرت کی زندگی گزارنا پسند کیا لیکن بھارتی جبر کے سامنے نہیں جھکے ۔ انہوں نے کہاکہ شیخ تجمل الاسلام نے کشمیریوں کی آواز کودنیا تک پہنچانے کے لئے کشمیر میڈیا سروس کی بنیاد ڈالی جو آج ایک مضبوظ ادارہ بن چکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس پاکستان میں کشمیریوں کا ترجمان ادارہ ہے جس نے بھارتی مظالم اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔شیخ تجمل نے تنازعہ کشمیر کے قانونی پہلوئوں کوبھی اجاگر کیا۔ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔

مقررین نے کہاکہ شیخ تجمل الاسلام ایک اسلامی سکالر بھی تھے اوردین پر انکی تحقیق ہمیشہ جاری رہتی تھی۔مقرین نے کہاکہ کشمیریوں کا یک نکاتی ایجنڈا ہے اوروہ حق خودارادیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں تیزی سے آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے اوراگر صورتحا ل یہی رہی تو بھارتی ہندوئوں کی آباد کاری کے بعد کشمیری اقلیت میں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے ہمیں کشمیرکی صورتحال سے دنیا کو آگاہ کرنا ہوگا۔ سیمینار سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار یعقوب خان،کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی، عبداللہ گل،حریت رہنما ،الطاف حسین وانی ،سید منظور شاہ، عبدالحمید لون، ثاقب اکبر، خلیل راجہ ، افضل بٹ ، عابد عباسی، سیدمجاہد گیلانی،سلیم ہارون،شہزاد خان، سردار مظہر،سردار شوکت اور محمد ہارون عباس نے خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button