سمینار

تحریک حریت جموں وکشمیرکے یوم تاسیس پر اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

WhatsApp Image 2024-08-07 at 1.19.12 PMاسلام آباد:  تحریک حریت جموں و کشمیر کے یوم تاسیس پر آج اسلام آباد میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں تنظیم کے بانی اور قائد تحریک سیدعلی گیلانی اورسابق سربراہ محمد اشرف صحرائی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیمینار کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی جبکہ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان مہمان خصوصی تھے۔مقررین نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے گرانقدر خدمات پر دونوں رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی خدمات کشمیری قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں قائدین نے اپنی زندگیاں جدوجہد آزادی کے لئے وقف کی تھی اوروہ آخری سانس تک صبر واستقامت کے پہاڑ بنے رہے۔ مقررین نے تمام شہدائے کشمیر کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر اوربھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں ، کارکنوں اورنوجوانوں کی حالت زار کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ سیمینار میں دیگر لوگوں کے علاوہ حریت رہنمائوں محمود احمد ساغر، ایڈووکیٹ پرویز احمد، شیخ عبدالمتین،مشتاق احمد بٹ، سید اعجاز رحمانی، امتیاز وانی، راجہ خادم حسین،محمد شفیع ڈار، شیخ محمد یعقوب،زاہد صفی، حاجی سلطان بٹ،شیخ عبدالماجد، گلشن احمد، عبدالمجید لون،سید مشتاق، محمد اشرف ڈار، دائود یوسف زئی،عدیل مشتاق وانی ، خورشید احمد میر ،محمد اشرف ڈار، میاں مظفر،افسر خان، منظور الحق بٹ ،عبدالحمید لون، عبدالمجید میر، بابر احمد،عارف حسین،قاضی عمران ، رئیس احمد میر امتیازبٹ اور عطااللہ نے شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button