مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں مہلک کورناوبا کی تیسری لہر کے خدشات بڑھ گئے

نئی دلی31 اگست (کے ایم ایس )
بھارت میں مہلک کورناوبا کی تیسری لہر کے بارے میں خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متعدد ماہرین کا دعویٰ کیا ہے کہ تیسری لہر ستمبر یا اکتوبر میں آ سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر بھارتی ریاستوںخاص طور پر مہاراشٹر میں بستروں اور آکسیجن ری فلنگ پلانٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف کیرالہ میں انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے لاک ڈان کا مشورہ دیا ہے۔بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ کیرالا میں وائرس کو روکنے کے لیے لاک ڈان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے کیرالہ میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 15 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 19 فیصد ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈان کی وجہ سے انفیکشن کے پھیلا ئوکی چین ٹوٹ جائے گی جیسا کہ دارلحکومت نئی دلی میں ہواتھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کیرالہ میں لاک ڈان ہوتا ہے تو پندرہ دن کے اندر حالات بہتر ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کنٹینمنٹ زون بنانے اور لاک ڈان لگانے کا کام کیرالہ میں سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ کیرالہ کے وزیر اعلی پنرائی وجین نے پیر سے ہفتہ کی رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک رات کے کرفیو کا اعلان کیاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button