مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کاروائی
سرینگر09مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے آج ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے ضلع کے علاقے ہیف شرمال میں آپریشن شروع کیا۔بھارتی فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا اور علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ کے علاقے کریری میں چھاپے کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔