آزاد کشمیر

مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کیوجہ سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں: نذیر احمد قریشی

مظفرآباد:فلاحی تنظیم ”کشمیر المسلمز “ کے چیئرمین نذیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا قیام ممکن نہیں ہے لہذا عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے ایک جاندار کردار اداکرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نذیر احمد قریشی نے ان خیالات کا اظہار مظفر آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اب تک حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں ،یہ مسئلہ کشمیر ہی ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں کشمیریوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر ہجرت پر مجبور ہوناپڑا۔
نذیر احمد قریشی نے تنظیمی کاموں کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے مہاجر بچوں کی غیر معمولی کارکردگی پر انہیں سراہا۔ تقریب کا انعقاد آزاد جموںو کشمیر بھر میں” کشمیر المسلمز “ کے زیر اہتمام 13 مدارس میں حصول تعلیم کیلئے مصروف عمل طلبا میں پہلی اور دوسری پوزیشن پر آنے والے بچوں کے اعزاز میں کیا گیا تھا۔تقریب میں نذیر احمد قریشی کے علاوہ کشمیر المسلمز کے نائب سربراہ ثناءاللہ ڈار ، سیکرٹری جنرل راجہ خالد محمود ‘ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد اسلم کشمیری ، مہاجرین رہنما عزیر غزالی اور دیگر نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ کشمیر المسلمز کا قیام 1990 میں مولانا غلام نبی نوشہری مرحوم کی سربراہی میں عمل لایا گیا تھا۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button