مقبوضہ جموں و کشمیر
ڈوڈہ: مکان منہدم ہونے کے باعث ماں باپ، بچے زخمی
جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ایک گاو¿ں میں آج ایک کچا مکان منہدم ہونے کے باعث ماں باپ اور انکے تین بچے زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ دھوسا نامی گاﺅں میں شیو کمار نامی شخص کا گھر اچانک منہدم ہو گیا، جس سے وہ، اس کی بیوی ممتا اور ان کے بچے نیرج، دھیرج اور رووی کماری ملبے کے نیچے دب گئے۔پڑوسیوںنے انہیں ملبے سے باہر نکالا ۔ حکام نے مزید کہا کہ شیو کمار اوردیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔






