مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:عید میلالنبیﷺ کی اختتامی تقریبات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں

سرینگر15اکتوبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عید میلالنبیﷺ کی اختتامی تقریبات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں۔ اس سلسلے میں مساجد، زیارت گاہوں، خانقاہوںاور امام بارگاہوں میں خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا جن میں علماءاور آئمہ کرام نے پیغمر اسلام ﷺکی پاکیزہ زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جبکہ نعت خوانوں نے نعتیہ کلام پڑھے۔
مقبوضہ وادی کشمیر میں جمعہ کے روز عید میلالنبی ﷺ کی اختتامی تقریبات کے حوالے سے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ہزاروں کی تعدادمیں زائرین نے شرکت کی۔ سب سے بڑی تقریب سرینگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع آثارشریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے عاشقاں رسولﷺ نے شب خوانی کی روح پرور مجالس میں حصہ لیا۔ درگاہ حضرت بل میںنماز جمعہ کے بعد عاشقان مصطفیﷺ کو آپ ﷺکے موئے مقدس کے دیدار بھی کرائے گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button