مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا بھارتی پروپیگنڈہ مسترد

images (1)بھارت کشمیریوں کے خلاف تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے،رپورٹ

سرینگر26 جون (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں حالات معمول پر آنے کے بھارتی پروپیگنڈے کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج سری نگر میں اپنے ارکان کے ایک غیر معمولی اجلاس میں زور دیکر کہاکہ کشمیر کا تنازعہ اقتدار کی جنگ کا نہیں بلکہ کشمیریوں کی غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کا مسئلہ ہے۔ اجلاس میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی ، غیر قانونی حراست ، خواتین کی بے حرمتی اور گھروں اور دیگر املاک کی توڑ پھوڑ کی مذمت کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج ” تشدد کے متاثرین کی حمایت “کے عالمی دن کے حوالے سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حق خود ارادیت کے حصول کی حق پر مبنی کشمیریوں کی جد وجہد کو دبانے کے لیے بڑے پیمانے پر جسمانی اور ذہنی تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے جنوری1989 سے اب تک 7ہزار 2سو42کشمیریوں کو حراست اور جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔محاسرے او ر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 1لاکھ4 6ہزار 9 سو 6کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا جنہیں مختلف تفتیشی مراکز ، تھانوں اور جیلوں میں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارت کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گزشتہ تین دہائیو ں کے دوران 96ہزار 79کشمیری شہید ہوئے۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے شرمل میں آج مسلسل دوسرے دن بھی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی جاری رکھی ۔ فوجیوں نے صحافیوں سمیت کسی کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔
جموں میں ریزروڈ ملازمین نے آج 26 ویں روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا ۔ احتجاج کرنے والے ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے ” تشدد کے متاثرین کی حمایت “کے عالمی دن پر انسانی حقوق کی تنظیموں کے نام ایک خط میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بیگناہ شہریوں پر بدترین مظالم کی شدید مذمت کی۔ خط میںکہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں کئی بدترین عقوبت خانے قائم کررکھے ہیں جن میں وحشیانہ تشدد کے باعث ہزاروں کشمیری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button