مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموںوکشمیر:مقبول بٹ کے یوم شہادت پر کل مکمل ہڑتال کی جائے گی

سرینگر10 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کی شہادت کی 39 ویں برسی کے موقع پر کل بروز ہفتہ مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور لبریشن فرنٹ نے دی ہے۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کی پاداش میں 11 فروری 1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انکا جسد خاکی جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے محمد مقبول بٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں سے کل مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے ۔ لوگوں سے کشمیری شہداء کے لیے دعائیہ اجتماعات منعقد کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button