بھارت

قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری، بھارت کیلئے نئی سفارتی مشکل

اگست 2022میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی نیوی کے 8افسران کوگرفتار کیا گیا تھا

دوحہ:
قطر میں بھارتی بحریہ کے سابق کمانڈر پورنیندو تیواری کی دوبارہ گرفتاری سے بھارت کیلئے ایک اور نئی سفارتی مشکل کھڑی ہو گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ کمانڈر پورنیندو تیواری کو قطر میں دوبارہ گرفتار کیاگیا ہے۔بھارتی بحریہ کے کمانڈر کی دوبارہ گرفتاری سے بھارتی فوج سے متعلق ایک پرانا اور حساس معاملہ ایک بار پھر عالمی سطح پر زیر بحث آ گیا ہے۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق کمانڈر پور نیندوتیواری کو اگست 2022میں 7 دیگر سابق بھارتی نیوی افسران کے ہمراہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اکتوبر 2023میں قطری عدالت نے ان تمام8 سابق بھارتی بحریہ کے افسروں کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔ بعد ازاں بھارتی حکومت کی سفارتی کوششوں کے باوجود فروری 2024میں پورنیندو تیواری کو سنگین الزامات کے باعث بھارت کے حوالے نہیں کیا گیا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف ایک فرد یا ایک کیس تک محدود نہیں بلکہ اس سے بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ ساکھ، عسکری تربیت اور داخلی نظم و ضبط پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کو ماضی میں بھی بدعنوانی، کرپشن اور اخلاقی مسائل جیسے الزامات کا سامنا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک بھارتی فوجی افسران کی گرفتاریوں نے بھارت کی سفارتی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور اس سے عالمی سطح پر بھارت کی عسکری شبیہ متاثر ہو رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button