خودکشیاں
مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ میں بھارتی فوجی اہلکار نے خود کشی کرلی
سرینگر03اکتوبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ۔
انجینئرنگ رینک کے اہلکار راہول بھگت نے ضلع کے علاقے بونیار میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔بھارتی فوج کے اعلیٰ اہلکار کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعداد 555 ہو گئی ہے۔