APHC-AJK

اسلام آباد :یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کا حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کا دورہ

اسلام آباد: یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایک وفد نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے آج اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے دفتر کا دورہ کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چیئرمین عبدالقادر کی قیادت میں وفد نے حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنماو¿ں سے ملاقات کی اورمقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی ریشہ دوانیوں اور نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی فورسز کے مظالم کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔گفتگو کے دوران کشمیریوں کی حالت زار کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔یوتھ ایسوسی ایشن کے وفد نے اس موقع پر 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے ہونے والی والی ”یوم سیاہ ریلی“ میں اپنی بھر پور شرکت کا اعلان کیا۔
عبدالقادر نے کہا کہ یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے قربانیوں کی ایک لازول تاریخ رقم کر رہے ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button