مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں کشمیر: سڑک کے حادثے میں بی ایس ایف کے دو اہلکار زخمی

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام کاکہنا ہے کہ سرینگر جموں ہائی وے پرپر پیرہ کے قریب ایکبس بے قابو ہو کر دو گاڑیوں سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ حادثہ ہائی وے پر سفر کے دوران بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس سے وہ گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی وجہ سے ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔زخمی بی ایس ایف اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button