کشمیری تارکین وطن

” مودی کی امریکہ آمد نا منظور ،” واشنگٹن مودی مخالف نعروں سے گونج اٹھا

واشنگٹن :”فرینڈز اف کشمیر”اور "سکھ فار جسٹس”کے زیر اہتمام واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے باہربھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے موقع پر بڑی تعداد میں کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد کے موقع پر”بھارت مخالف نعرے لگائے” اور کہا کہ امریکہ جیسے انسانی حقوق کی بالا دستی پر یقین رکھنے والے ملک میں "گجرات کے قصائی "اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث نریندر مودی جیسے شخص کو کسی بھی قیمت پر خوش آمدید نہیں کہا جا سکتا۔اس موقع پر سکھ رہنمائوں نے خالصتان کے قیام اور کشمیری رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔ فرینڈز اف کشمیر کی چیئر پرسن غزالہ حبیب نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی کے دور حکومت میں نہ صرف نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کاسلسلہ جا ری ہے بلکہ دیگر مذاہب اور اقلیتوں کو بھی شدید تعصب اورامتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔مظاہرے میں کشمیری رہنمائوں راجہ مختار، عامر محبوب، حایقہ خان،اشرف بشیر محمد زبیر اور زبیدہ خان کے ہمراہ خصوصی طور پر ازاد کشمیر حکومت کے وزیر تعلیم ملک ظفر نے بھی شرکت کی۔ان کا کہنا تھا دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر اور تشدد کا نوٹس لینا چاہیے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد از جلد حل کیاجاناچاہیے۔ سکھ رہنمائوں ڈاکٹر بخشی سنگھ،امر جیت سنگھ اور اوتار سنگھ پنوں کے ساتھ بڑی تعداد میں سکھ مظاہرین نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button