بھارت

راجستھان: انتظامیہ نے نورانی مسجد مسمار کردی، مسلم تنظیموں کا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے دارلحکومت جئے پور میں مسلم تنظیموں نے انتظامیہ کیطرف سے نورانی مسجد کی مسماری کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ مسجد کے مقام سے متعلق قانونی کارروائی مجاز عہدیداروں کے روبرو زیر التوا تھی لیکن اسکے باوجود مسجد کو منہدم کیا گیا ۔ نورانی مسجد انتظامی کمیٹی ، راجستھان مسلم فورم اور ممبرز آف سول سوسائٹی کے علاوہ کانگریس ارکان اسمبلی امین کاگزی اور رفیق خان نے مسجد کے انہدم کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد 1981میں خریدی گئی اراضی پر تعمیر کی گئی تھی اور گزشتہ چالیس برس سے ایک عبادت گاہ تھی ۔
مسلم قائدین نے کہا کہ قانونی اور دستوری کارروائیوں کے زیر التوا رہنے کے باوجود انہدامی کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کارروائی سے قبل متعلقہ جماعتوں کو مناسب موقع دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنا موقف پیش کر سکیں ۔ مسجد کی انتظامی کمیٹی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ مسجد راجستھان وقف بورڈ میں رجسٹرڈ تھی اور جائیداد کے موقف کے بارے میں متعلقہ ریکارڈ بھی دستیاب ہے ۔ انہوں نے انہدامی کارروائی کی عدالتی تحقیقات کرانے اور ملوث عہدیداروں کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button