مقبوضہ جموں و کشمیر
دہلی ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کے کشمیری علمبردار خرم پرویز کی ضمانت منظور کر لی
نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کے معروف کشمیری علمبردار خرم پرویز کو ایک جھوٹے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس رویندر دودیجا پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے خرم پرویز کی ضمانت منظور کی ۔ قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے17 دسمبر 2024 کو ان کی ضمانت مسترد کر دی تھی۔ خرم پرویز کو بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) نے 22 نومبر 2021 کو سری نگر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
انہیں بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھانے اور حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے کی پاداش میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔






