بھارت

مودی حکومت کے وعدے ، اعلانات جھوٹے، عوام کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، کانگریس

نئی دہلی: بھارت میں کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی تیسری میعاد کے 2برس مکمل ہونے پر ” وعدہ بمقابلہ حقیقت“ کے عنوان سے ایک دستاویز جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بارہ برسوں میں بڑے بڑے اعلانات اوربیانات کیے گئے لیکن حقیقت میں ان دعدوں اور اعلانات سے عوامی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 75صفحات پر مشتمل یہ دستاویز کانگریس رہنماﺅں راجیوگوڑا اور امیتابھ دوبے نے ایک پریس کانفرنس میں جاری کی۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مودی حکومت نے اب اعلان کیا ہے کہ اجول یوجنا کے تحت ایل پی جی سلینڈر کی تعداد 9سے کم کر کے 4کی جائے گی جبکہ دس برس قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ بھارت کی عورتوں کواب پکوان کے خطرناک اور نقصان دہ طریقوں پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 12سلنڈر دینے کا وعدہ کیا تھا جسے گزشتہ برس گھٹا کر 9کر دیا گیااور اب ایک اور وار کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ بارہ برس میں بڑے بڑے اعلانات ہوئے لیکن لوگوں کی زندگی میں کوئی بامعنی تبدیلی نہیں آئی، مودی حکومت نے بھارت کو روزگار پیدا کرنے کا عالمی مرکز بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ دس گریجویٹس میں چار بے روزگار ہیں۔ نوٹ بندی سے جو نقصانات ہوئے وہ آج تک جاری ہیں ۔ مودی حکومت نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ملک بھر میں 6.5کروڑ رائے دہندگان کے نام کاٹ دیے گئے ۔ کانگریس رہنماﺅں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے کہا تھا کہ لوگوںکو مہنگائی سے راحت ملے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ 2014سے اب تک ایل پی جی کے دام 123فیصد بڑے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button