بھارت

جنگی جنون:بھارت دنیا کا پانچوں سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنے والا ملک

دفاعی بجٹ 92ارب ڈالر سے تجاوز،رپورٹ

اسٹاک ہوم: یک بین الاقوامی تھنک ٹینک کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت 2025میں 92.1ارب امریکی ڈالر کے فوجی اخراجات کے ساتھ دنیا کا پانچوں سب سے بڑا ملک رہا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق” اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ“ نے پیر کے روز جاری ہونے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ رواں برس جنوری تک بھارت کے پاس تقریباً 190جوہری وار ہیڈز موجود تھے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے 2025کے دوران اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں ایک بار پھر اضافہ کیا اور جوہری ہتھیار لے جانے والے نئے نظاموں کی تیاری کا عمل جاری رکھا ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کا جدید کاری پروگرام اب زیادہ تر ایسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تیاری پر مرکوز ہے جو چین کے مختلف اہداف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں تاہم پاکستان کے ساتھ اسکی دیرینہ رقابت بھی دفاعی منصوبہ بندی کا اہم حصہ بنی ہوئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button