بھارت

بھارت : اتر پردیش میں مسلمان نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

علی گڑھ:  بھارت میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اتر پردیش میں ایک 25سالہ مسلمان نوجوان کو مسلح افراد نے اس وقت گولی مار کرقتل کر دیا جب وہ سحری کی تیاری کررہا تھا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقتول کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی ہے جو روراوارعلی گڑھ کا رہائشی تھا ۔ حارث کرکٹ میچ کھیل کر گھر واپس آیا اور اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار چار حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث خطرے کو بھانپتے ہوئے واپس مڑ رہا ہے جب موٹر سائیکل پر سوار ایک حملہ آور نے اس پر گولی چلائی۔ وہ فطری طور پر خود کو بچانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن حملہ آور چلتے ہوئے موٹر سائیکل سے گولی چلاتا ہے۔ حارث جلدی میں لڑکھڑاجاتا ہے تو حملہ آورمزیددوگولیاں چلاتا ہے جس سے وہ گر جاتا ہے۔ حملہ آور زخمی حارث پر ایک اور گولی چلا تا ہے۔حملہ آوروں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے نصف درجن سے زیادہ گولیاں چلائیں کہ اس کے بچنے کا کوئی امکان نہ رہے۔ حارث کو ہسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس اب سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button