بھارت

پانچ بھارتی ریاستوں میں 14مقامات پراین آئی اے کے مسلمانوں کے خلاف چھاپے

 

NIAنئی دہلی14اگست(کے ایم ایس) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے امن وامان کو خراب کرنے کی پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI)کی سازش کو ناکام بنانے کے نام پرپانچ بھارتی ریاستوں میں 14مقامات پرمسلمانوں کے خلاف چھاپے مارے۔
این آئی اے نے ایک بیان میں کہاکہ کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور بہار کے کنور، ملاپورم، دکشن کنڑ، ناسک، کولہاپور، مرشد آباد اور کٹیہار اضلاع میں 14مقامات پر چھاپے مارے گئے۔این آئی اے نے چھاپوں کے دوران کئی ڈیجیٹل آلات اور دستاویزات کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا مسلمانوں کی ایک سیاسی تنظیم ہے جومسلمانوں کو ایک سیاسی پلیٹ فارم پر لا کرانہیں ہندوتوا کے حملے سے بچانے کے لیے بنائی گئی تھی۔ تاہم مودی حکومت نے 28ستمبر 2022کو اس تنظیم پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کردی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button