مقبوضہ جموں وکشمیر: کانگریس” ریاستی حیثیت “کی بحالی کیلئے چھ روزمہم چلائے گی
جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس نے ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر زور دینے کیلئے چھ روزہ احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں میں پارٹی عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں اعلان کیا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے پر زور دینے کیلئے ”ہماری ریاست ہمار ا حق“ کے عنوان سے چھ روزہ مہم چلائی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ریاستی حیثیت کی جلد بحالی کیلئے مہم کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ تحریک 24 مارچ سے 29 مارچ تک چلے گی اور اس میں مقبوضہ علاقے کے مختلف مقامات پر شام کے وقت مارچ کیا جائے گا۔
اجلاس میں کہا کہ بی جے پی کی غلط حکمرانی کی وجہ سے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو بے شمار مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔یادر ہے کہ بھارتی حکومت نے اگست 2019میں دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی کے ساتھ سا تھ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت بھی ختم کردی تھی۔