آزاد کشمیر

قومی یکجہتی، ٹیکنالوجی اور موثر دفاعی صلاحیت پاکستان کی اصل طاقت ہیں، سردار مسعود خان

 اسلام آباد:آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت صرف دفاعی صلاحیتوں میں نہیں بلکہ قومی یکجہتی، ٹیکنالوجی میں ترقی، معاشی استحکام، تعلیم اور انسانی وسائل کی بہتری میں مضمر ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کئی دہائیوں کی قومی محنت، سائنسی کامیابیوں اور دور اندیش حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے پیچیدہ سکیورٹی ماحول میں پاکستان نے اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات، عسکری نظریات میں تبدیلیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ نے موثر دفاعی صلاحیت کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے قومی سلامتی کے معاملات میں ہمیشہ ذمہ داری، تحمل اور تدبر کا مظاہرہ کیا ہے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ جدید دور میں سلامتی کا تصور روایتی عسکری قوت سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کو روایتی سکیورٹی چیلنجز کے ساتھ ساتھ معلوماتی جنگ کے نئے خطرات کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط معلومات، گمراہ کن پروپیگنڈا، ڈیپ فیکس اور ڈیجیٹل ہیرا پھیری قومی ہم آہنگی اور عوامی اعتماد کے لیے سنجیدہ خطرات بن چکے ہیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر شہریوں، مضبوط اداروں اور ذمہ دارانہ ابلاغ کی ضرورت ہے۔انہوں نے تعلیم اور تحقیق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعات اور تحقیقی اداروں کو قومی ترقی اور جدت کے مراکز بنانا ہوگا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں، صنعت اور حکومت کے درمیان مثر روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ تحقیق اور علم کو معاشی ترقی، تکنیکی پیش رفت اور سماجی بہتری میں تبدیل کیا جا سکے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ معاشی استحکام پائیدار قومی طاقت کی بنیاد ہے۔ مضبوط معیشت، صنعتی ترقی، تکنیکی خودانحصاری اور ہنر مند افرادی قوت قومی سلامتی اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ناگزیر ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button