مقبوضہ جموں و کشمیر
این آئی اے عدالت نے کشمیری حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیدیا
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کے خلاف این آئی اے نے سرینگر کی عدالت میں مختلف مقدمات درج کئے ہیں۔عدم پیشی کی وجہ سے عدالت نے بذریعہ نوٹس انہیں اشتہاری قرار دیکر بھارتی پولیس کو حکم دیا کہ الطاف احمد بٹ جہاں اور جدھر سے ملے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔