مقبوضہ جموں و کشمیر

حد بندی کمیشن بی جے پی کو سیاسی فائدہ پہنچانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

 

mehbooba

جموں18 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ انہیں حد بندی کمیشن پرکوئی اعتماد نہیں ہے کیونکہ یہ اکثریتی اور اقلیتی برادری کو ایک دوسرے سے لڑانے اور بی جے پی کو سیاسی فائدہ پہنچانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے راجوری میں پارٹی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حد بندی کمیشن بی جے پی کا کمیشن ہے اوراس کی تشکیل اس طرح سے حد بندی کرنے کے لئے کی گئی ہے کہ اکثریتی اور اقلیتی برادری ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہوجائیںاور لوگوں کو مزید بے اختیار کیا جائے۔ یہ کمیشن اس طرح سے سیٹیں بڑھائے گاجس سے بی جے پی کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button