مقبوضہ جموں و کشمیر

مغربی بنگال میں حکمران جماعت ترنمول گانگریس کے لیڈر پر قاتلانہ حملہ

کولکتہ 19جنوری (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کے علاقے بھاٹپاڑہ میں ترنمول کانگریس کے لیڈر اسیم رائے پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مغربی بنگال کی حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے کنوینر اسیم رائے کو نامعلوم مسلح افراد نے بھاٹپاڑہ پولیس اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے ۔حملہ آوروںنے بندوق کے بٹ سے اسیم رائے کے سر کو نشانہ بنا یا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے کی صورتحال کشیدہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسیم رائے پر اس وقت حملہ کیاگیا جب وہ گھر سے پارٹی آفس کی طرف جارہے تھے ۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین حملہ آوروں نے پیچھے سے اسیم پر فائرنگ کی اوربندوق کا بٹ سرپرمار کرانہیں زخمی کردیا۔انہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا۔ اسیم رائے نے خود پر جان لیوا حملے کا الزام بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی پر لگایا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button