ایف اے ٹی ایف نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق بیان میں پاکستان کوکلیئرکردیا
اسلام آباد:
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر جاری اپنے بیان میں پاکستان کو ذکر نہ کرکے بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کوبے نقاب اور اسکے پاکستان مخالف بیانیہ کو خاک میں ملا دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کی ہر ممکن کو شش کی تاہم وہ اپنے مذمو م عزائم میں مکمل طورپر ناکام رہا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے بیان میں پاکستان کا ذکر موجود نہیں ہے، جوکہ بھارت کی جھوٹ پر مبنی مہم کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے ۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے بھارت کو دہشتگردی سے متاثرہ ملک تسلیم نہ کرنا مودی حکومت کیلئے سفارتی سطح پرایک بڑی سبکی ہے، جو خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بھارت کا جھوٹ عالمی سطح پر نہ چل سکا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی آئندہ رپورٹ جس میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی پر بات ہوگی، جو کہ بھارت کیلئے انتہائی فکر کا باعث ہے ۔ پاکستان، کینیڈا اور امریکہ میں دہشتگردی کی سرپرستی میں ملوث بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این آئی اے کے ذریعے کروڑوں کی فنڈنگ جلد بے نقاب ہونے والی ہے۔پاکستان نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 4ہزار سے زائددہشتگردوں کو جیل میں قید کیا جبکہ 12کروڑ ڈالر سے زائد کے اثاثے ضبط کیے۔ دوسری جانب بھارت راجوری میں معصوم لوگوں کا خون بہانے والے حملہ آوروں کو اعزازات دے رہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی یکطرفہ دبا ئو کی پالیسی سامراجی تعصب کی غماز ہے۔پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 15سخت جائزے برداشت کیے، لیکن بھارت اب تک ان سے بچا ہوا ہے۔ بھارت کی سنگھ پریوار سے وابستہ این جی اوز جو ہر سال 22کروڑڈالر دہشتگردوں تک خیرات کے نام پر پہنچاتی ہیں ان پر ایف اے ٹی ایف کی کوئی نگرانی کیوں نہیں؟ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سے بھارت کا فوری میوچوئل ایویلیوایشن کا مطالبہ کیا ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان کو پہلگام حملے میں ملوث کرنے کی سازش اس وقت ناکام ہوئی جب ایف اے ٹی ایف کے مذمتی بیان میں پاکستان کا ذکر نہیں کیا گیا۔ یہ پیش رفت بھارت کے زہریلے پراپیگنڈے پر ایک عالمی سطح کی ذلت آمیز چوٹ ہے۔ بھارت کی منافقت اب کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔ ایک طرف دہشتگردی کے خلاف وعظ، دوسری طرف کشمیر اور بلوچستان میں دہشتگردی کو فنڈنگ۔ ایف اے ٹی ایف کو فورا این آئی اے اور ‘را’ کے خفیہ بجٹ کا آڈٹ کرنا چاہیے۔ بھارت کی دہشتگردی کی فیکٹری کو مزید کھلی چھوٹ نہ دی جائے۔