پاکستان

پاکستان کا کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عز م کااعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا اوربلاجواز بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بھرپور جواب پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی اورمودی حکومت اور ہندوتوا نظریئے کو عبرتناک شکست ہوئی۔بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام جیسے واقعات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے۔عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کے لئے ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کیا ہے اور بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا ۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے کلیدی کردار ادا کیاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button