مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ حملے میں کم از کم چار بھارتی فوجی زخمی

سرینگر: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں آج ایک حملے میں کم از کم چار بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے ڈولگام میں ایک بڑے فوجی آپریشن کے دوران ایک حملے میں کم از کم چار بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج اورپیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے 18 جنوری 2026 کو ضلع کشتواڑ میںآپریشن شروع کیاتھا جو ابھی تک جاری ہے۔ فوجی آپریشن اور مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کرنے سے روکنے کے لیے حکام نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کو بھی معطل کررکھا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button