مودی سکھوں کے خلاف ”آپریشن بلیو اسٹار“کو دہرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں: رپورٹ
اسلام آباد 03 جنوری (کے ایم ایس) خالصتان ریفرنڈم کے حق میںبھارت کے اندر اور بیرون ملک سکھوں میں بڑھتی ہوئی حمایت سے پریشان بھارتی اسٹیبلشمنٹ” را“ اور دیگر ایجنسیوں کو استعمال کرتے ہوئے سکھوں کے خلاف ایک بارپھر” آپریشن بلیو سٹار“ کو دہرانے کی تیاری کر رہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق سکھوں کی پرامن جدوجہد کو دبانے کے لیے بھارت کی جانب سے فوج کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسانوں کی طویل تحریک کی وجہ سے مودی کی ساکھ کو جو نقصان پہنچا ہے وہ اسے مضطرب کئے ہوئے ہے، اس لیے مودی انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی کے تحت انتقام لینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور ذرائع ابلاغ کے ذےعے سکھوں کو بدنام کرنا اورعدلیہ کے ذرےعے کسانوں کی تحریک کے ممتاز رہنماﺅں کے خلاف مقدمات قائم کرنا اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ بھارت کی سیاسی قیادت پہلے ہی بیرون ملک ’سکھز فار جسٹس‘ اور خالصتان کی حامی دیگرتنظیموں کے خلاف مقدمات بنا چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت خالصتان تحریک کا تعلق پاکستان کے ساتھ جوڑنے کے لیے اپنے بدنام زمانہ ذرائع ابلاغ کو استعمال کر رہا ہے اوربھارت کی تاریخ اس طرح کے جعلی آپریشنز سے بھری پڑی ہے۔ بھارت خالصتان کے بہانے نئی دہلی کے ساتھ اختلاف رائے رکھنے والوں کے عزم کو توڑنے کے لیے سیکورٹی فورسز کا استعمال کر سکتا ہے۔رپورٹ میں ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بی جے پی بھارتی پنجاب میںانتخابات میں تاخیر کے لیے وہاں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حقیقت یہ ہے کہ سکھوں کی قیادت میں کسانوں کی پرامن تحریک بھارت میں مظلوم قوموںکے لیے مشعل راہ بن گئی ہے۔ اس کے ردعمل میں مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت خالصتان تحریک کو دبانے کے لیے اندرون اور بیرون ملک سکھوں کے خلاف سازش کر رہی ہے۔