امرناتھ یاترا مقبوضہ جموں وکشمیر کے ماحولیات کیلئے سنگین خطرے کا باعث
سرینگر : آج دنیا میں ”ماحولیات کا عالمی دن“ منا یا جا رہا ہے ، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ہندووﺅں کی سالانہ امرناتھ یاترا سے علاقے کے ماحولیات کو لاحق سنگین خطرہ عالمی برادری کی فوری توجہ کا متقاضی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاستوں سے ہربرس لاکھوںہندو امرناتھ یاترا کیلئے مقبوضہ جموںوکشمیر آتے ہیں ۔ ماہرین ماحولیات کا کہنا کہ کشیر تعداد میں یاتریوں کی آمد سے خطے کے ماحولیاتی نظام پر تباہ کن اثرات مرتب ہو تے ہیں۔ یاترا علاقے میں گلیشیئرز کے پگھلنے، سیلاب اور آلودگی کا باعث بنتی ہے۔ ماہرین نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کے ماحولیات کو بچانے کے لیے یاتریوں کی مدت میں کمی اور انکی تعداد کو محدود کرے۔
ایک نامور ماہر ماحولیات نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتا یا کہ امرناتھ یاترا ایک ماحولیاتی تباہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت یاترا کے نتیجے میں ماحولیات کو درپیش خطرے کو نظر انداز کر رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر میں ہندووﺅں کی سالانہ امرناتھ یاترا سے علاقے کے ماحولیات کو لاحق سنگین خطرہ عالمی برادری کی فوری توجہ کا متقاضی ہے
دنیا کو بھارت پر زور ددینا چاہیے کہ وہ امرناتھ یاترا سے جموں وکشمیر کے ماحولیات کو لاحق خطرے کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرے۔