مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:گلمرگ، سونہ مرگ میں بھارتی فوج کو مزید1384 کنال زمین دی گئی

سرینگر05 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے” سٹریٹجک ایریاز‘ ‘کے نام پر گلمرگ میں مزید 1034 کنال اور سونمرگ میں 354 کنال اراضی قابض فوج کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈویڑنل کمشنر کشمیر Pandurang Kondbarao Pole نے تصدیق کی کہ حکومت نے فوج کو تربیتی مقاصد کے لیے زمین کے استعمال کی اجازت دینے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں مقامات (گلمرگ اور سونمرگ) پرفوج کوتربیت دی جاتی ہے جس کے لیے فوج نے پہلے ہی وہاں زمین حاصل کر لی ہے۔انہوں نے کہاکہ فوج کو تربیتی ہال وغیرہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے اور یہ ضروری انفراسٹرکچر حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اہم تھا اور انتظامیہ نے اس کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button