مقبوضہ جموں و کشمیر

فسطائی حکومت سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب کر رہی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر 02 نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ فسطائی بھارتی حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات کو خراب کر رہی ہے جس کا مقصدعلاقے کے مسلم اکثریتی کردار کو تبدیل کرنا اور کشمیری عوام کے خلاف مظالم کو تیز کرناہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارت کے مذموم منصوبوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں مسلم آبادی کو ہراساں کرنے کی منظم کوششیں کر رہی ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ مسلمان ملازمین کو برطرف کرنے، مسلمان طلباءکے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے اور انتہا پسند ہندوﺅں کو مسلمانوں اور ان کے مذہب کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر اکسانے میںسول انتظامیہ اور فوجی دستے ملوث ہیںتاکہ مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریت کے جذبہ آزادی کو دبایا جا سکے۔حریت رہنما نے مزاحمتی تحریک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حریت پسند کشمیری عوام کو بھارتی استعمار اور سامراجیت پر اخلاقی برتری حاصل ہے اورراستبازی کی ہرقیمت پر فتح ہوتی ہے۔ حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا سخت نوٹس لیں، علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں مدد دیں اور بھارت پر دباو¿ ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کو پرامن طریقے سے ان کے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے ذرےعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے دیں تاکہ جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button