یوم یکجہتی کشمیر

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے، ڈھاکہ میں یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب

ڈھاکہ:
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں منعقدہ یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب کے مقررین نے کہا ہے کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، بنگلہ دیشی طلبہ، انسانی حقوق کے کارکنوں، وکلا، صحافیوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے۔مقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو باقاعدہ پالیسی بنا لیا ہے جبکہ 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات سے کشمیریوں کے قانونی حقوق اور مقامی ادارے کمزور ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔بنگلہ دیشی طلبہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر مسئلے کے حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔ مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزاد اور منصفانہ رائے شماری کرائی جائے۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button