مقبوضہ جموں و کشمیر

پنڈتوں پر حملہ کشمیر کی روح پر حملہ ہے: فاروق عبداللہ

سرینگر15مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن بھارتی پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پنڈت بھائیوں پر ہر حملہ کشمیر کی روح پر حملہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے یہ بات سرینگر میں پارٹی کی اقلیتی ونگ کے نائب صدر امیت کول کی قیادت میں کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے بتایا کہ وفد نے پارٹی صدر کے ساتھ کشمیری پنڈتوں خاص طور پر کشمیر میں رہنے والے پنڈتوں سے متعلق متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وفد نے بتایا کہ حکام کی طرف سے سیاسی بیان بازی کے علاوہ انہوں نے انہیں تحفظ دینے اور محفوظ محسوس کرانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔وفد کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے انہیں یقین دلایا کہ وہ یہ مسائل لیفٹیننٹ گورنر اور بھارتی حکومت کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔کشمیری پنڈتوںکی کشمیر واپسی پر انہوں نے کہا کہ ان کا موقف واضح ہے کہ کشمیری پنڈت، سکھ اور دیگر اقلیتیں ہمارے سماجی و ثقافتی ماحول کا حصہ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button