سرینگر: چار نوجوانوں کیخلاف کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا
سرینگر11مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے بھارت مخالف نعرے لگانے پر چار نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون ”یو اے پی اے “کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
رفاقت علی، مظفر حسین، محمد عباس اور مدثر کے خلاف گزشتہ برس اگست میں سرینگر کے علاقے گنڈ حسی بٹ میں محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھارت مخالف نعرے لگانے پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ گرفتار نوجوانوںمیں سے ایک کے رشتہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ان چاروں کو اگست2021میں محرم کے جلوس کے دوران گرفتار کیا گیا تھا تاہمگرفتاری کے روز ہی شام کے انہیں وقت رہا کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کی 7تاریخ کو انہیں سرینگر کے کوٹھی باغ تھانے میں طلب کیا گیا جہاں حراست میں لینے کے بعد ان پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔