مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت بھر کے لوگ بی جے پی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، وزیر اعلیٰ تلگانہ

download (2)حیدرآباد بھارت 13 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تلگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو¿ Chandrasekhar Rao نے نریندر مودی کی حکومت کے کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے خلاف اپنا شدید احتجاج درج کرتے ہوئے بھارت بھر کے لوگوں پر زور دیاہے کہ وہ کسانوں کی زندگی اجیرن کرنے پر بی جے پی کی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نہوں نے کہا کہ کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ زرعی شعبے کو بحران میں ڈال دے گا اور ملک میں کاشتکاری کی ریڑھ کی ہڈی کو توڑ دے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ نریندر مودی کو خط لکھ کر کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اپنا احتجاج درج کریں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت دیہی معیشت، موروثی تجارت کو کمزور کر رہی ہے اور زرعی سیکٹر کو صرف کارپوریٹس کے حوالے کرنے کے لیے تباہی مچا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جس نے بڑے بڑے وعدے کیے تھے کہ وہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کر دے گی اب اس نے کسانوں کی کمر توڑنے کے لیے کھادوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔چندر شیکھر راو¿ نے کہا یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ مرکزی حکومت نے یو ٹرن لیا اور زراعت کے اخراجات میں اضافہ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی حکومت پوری طرح سے کسانوں کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی زندگی کو دکھی بنانے کے لیے مرکزی حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کے پیچھے ایک گہری سازش ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بجلی کے چارجز کی وصولی کے لیے موٹروں میں میٹر لگانے، این آر ای جی پی کو فارم سیکٹر سے نہ جوڑنے، کھاد کی قیمتوں کو ہر وقت بلند ترین سطح پر بڑھانے، کسانوں کے ذریعہ کاشت کیے گئے دھان کی خریداری نہ کرنے جیسے فیصلے انتہائی سخت ہیں جن کے باعث کسانوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر مرکزی حکومت کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو واپس لینے میں ناکام رہی تو مودی حکومت کے خلاف ریاست گیر اور ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے ریاست کی کسان برادری پر بھی زور دیا کہ وہ بی جے پی کی سازش کو بے نقاب کریں اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی جدوجہد میں شامل ہوں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button