مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے ہوس اقتدار میں جموں و کشمیر کو اندھیروں کی طرف دھکیل دیاہے: کانگریس

Vikar Rasool Waniجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے ہوس اقتدار کی خاطر پورے جموں و کشمیر کو اندھیروں کی طرف دھکیل دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وقار رسول وانی نے یہ بات ضلع رامبن کے علاقے بانہال میں ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کو جموں و کشمیر کے عوام کوجمہوری حقوق سے محروم کرنے اور ہر لحاظ سے اندھیروں کی طرف دھکیلنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس سے ترقی کے عمل کو شدید دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے بھارتی الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ لوک سبھا انتخابات سے قبل علاقے میں اسمبلی اور دیگر انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button