مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کی سوگوارخاندانوں سے اظہار تعزیت

سرینگر13 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء جہانگیر غنی بٹ، شبیر احمد ڈار، محمد اکبر بٹ اور عبدالرشید اونتو اظہار تعزیت کیلئے سوپور اور ہندواڑہ کے علاقے Pohru گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد نے زاہد صفی کے بھانجے ڈاکٹر راشد کی وفات پر غلام قادر آہنگر اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء محمد سبحان مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ حریت رہنمائوں نے اس موقع پر مرحومین کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button