مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے بارہمولہ میں ایک اور بے گناہ کشمیری کا گھر، گاڑی ضبط کرلی

WhatsApp Image 2023-12-31 at 10.37.48 AMسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں جھوٹے الزام پر ایک اوربے گناہ کشمیری کا گھر اورگاڑی ضبط کرلی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بارہمولہ کے علاقے وانی گام پائین کے رہائشی فاروق احمد بٹ کے گھر اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے سیکشن25 کے تحت رہائشی مکان اور گاڑی(سوئفٹ کار)کو ضبط کرلیاہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تازہ ترین ظالمانہ کارروائی من گھڑت الزامات پر کشمیریوں کو ان کی زمینوں، جائیدادوں اور ملازمتوں سے محروم کرنے کے فسطائی مودی حکومت کے مذمو م منصوبے کا حصہ ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button