مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:رام بن میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع رامبن کے میترا کنٹیر نالہ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ کچھ راہگیروں نے میترا کنٹیر نالہ کے قریب جزوی طور پر بوسیدہ ایک لاش دیکھی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو طبی وقانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button