آسام میں سوشل میڈیا پرطالبان کی حمایت کرنے والے 14افرادگرفتار
گوہاٹی، 22اگست (کے ایم ایس )پولیس نے ہفتہ کے روز کہاکہ افغان پرطالبان کے قبضے کی حمایت میں مبینہ سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے 14لوگوں کو ریاست آسام سے گرفتار کیاگیاہے۔
ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ جمعہ کی رات سے یہ گرفتاری عمل میں لائی جارہی ہیں اور یو اے پی اے ایکٹ ائی ٹی ایکٹ اور سی آر پی سی ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت ان پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔
مذکورہ افیسر نے کہاکہ ہم چوکس ہیں اور سوشیل میڈیاپر بھڑکا پوسٹوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کماروپ میٹرو پولٹین بیرپیٹا دھوبری اورکریم گنج ضلع میں ہر ایک سے دو افراد کو گرفتار کیاگیاہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس کے علاوہ ایک ایک افرد دارنگ چاچار ہیلیاکانڈی ساوتھ سلمارا گول پارا اور ہجائی ضلع سے گرفتارکئے گئے ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل وائیلٹ بوراح نے کہاکہ آسام پولیس موافق طالبان سوشیل میڈیا تبصروں پر سخت قانونی کاروائی کررہے ہیں جو قومی سالمیت کے لئے نقصاندہ ہے۔
انہو ں نے ٹوئٹ کیاکہ ایسے لوگوں کے خلاف ہم مجرمانہ مقدمات درج کررہے ہیں۔