بھارت

بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں 3افراد کو ہلاک کر دیا

3 killed in chattisgrahرائے پور: بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجیوں نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو ہلاک کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کانکیر کے علاقے کوئلبیڈا کے جنگلات میں ایک تلاشی کارروائی کے دوران تین افراد کو قتل کردیا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے تینوں افرادکو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے وابستہ مائونواز گوریلے قرار دیا۔ بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ بھارتی فوج اورپولیس نے حال میں ضلع کانکیر میں متعدد کیمپ قائم کیے اور نکسل گوریلوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی ۔بھارتی حکومت نے چھتیس گڑھ میں ایک لاکھ سے زائد فوجی تعینات کررکھے ہیں جن میں ایک تہائی پیراملٹری فورسز کے اہلکارشامل ہیں۔ ریاست میں 1995سے اب تک 3ہزارسے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اڑیسہ ، مغربی بنگال، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر سمیت متعدد بھارتی ریاستوں میں سرگرم مائو نواز اور مارکسسٹ تحریکیں 1947سے بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button