بھارت

منموہن سے چائے اور مودی سے معیشت کے بارے میں سوال کرنا غیر منصفانہ ہے: اسدالدین اویسی

نئی دہلی10مئی (کے ایم ایس) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدراسدالدین اویسی نے بھارت میں معیشت کی خستہ حالی کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ غیر منصفانہ عمل ہے کہ آپ وزیر اعظم نریندر مودی سے معیشت پر سوال کریں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ غیر منصفانہ عمل ہے کہ آپ نریندر مودی سے معیشت پر سوال کریں۔کیا ہم نے کبھی سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے پوچھا کہ اچھی چائے کس طرح بنائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ اسدالدین اویسی نے اس سے قبل بھی ملک کی معیشت اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایاتھا۔ انہوںنے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے چین کی جارحیت کا جواب دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
ادھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی ریکارڈ گراوٹ پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سچائی تسلیم کرنی چاہیے اور ملک جس بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اس سے نمٹنے کے اقدامات کرنے چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button