مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارتی قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی کوگھرمیں نظر بند کر دیا

سرینگر24 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی کو گزشتہ ہفتے سرینگر کے علاقے حیدر پرہ میں ایک جعلی مقابلے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری شہریوں الطاف بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کی رہائش گاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی ۔پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری نے ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی کی گھر میں نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ جعلی مقابلے کے مقام جہاں شہریوں کو شہید کیاگیا تھا کی طرف مارچ نہیں کر رہی تھیں بلکہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جانا چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی کو ان کے گھر میں نظربند کردیاگیا ہے اور ان کی گپکار رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر تالا لگادیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button