مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی کشمیری نوجوانوں کی مسلسل گرفتاریوں کی مذمت

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے قابض حکام کی جانب سے نوجوانوں کی مسلسل گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہےے اور طاقت کے استعمال، جبر و استبداد اور گرفتاریوں کے ذریعے کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی پالیسی ترک کر نی چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جس کا منصفانہ اور پائیدار حل پاکستان، بھارت اور کشمیری عوام کے درمیان بامعنی مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کو نظرانداز کرکے خطے میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔
ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے کہا کہ بھارت کی دس لاکھ فوجیوں کی موجودگی اور گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران مختلف قسم کے دباو¿، پابندیوں اور جبر کے باوجود کشمیری عوام نے اپنی جدوجہد ترک نہیں کی۔ تاریخ گواہ ہے کہ طاقت کے بے دریغ استعمال سے کسی قوم کے جائز سیاسی حقوق اور آزادی کی خواہش کو ختم نہیں کیا جا سکتا اور کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پارٹی ترجمان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی افسران کے غیر منصفانہ اور ظالمانہ طرزِ عمل کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتِ حال کا نوٹس لیں اور بھارت پر دباﺅ ڈالیں کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ، پ±رامن اور دیرپا حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button