مقبوضہ جموں وکشمیر میں تازہ برف باری، سرینگر لہہ شاہراہ ، مغل روڑ ٹریفک کیلئے بند
سرینگر12جنوری(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے بالائی علاقوںمیں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گلمرگ ، سونہ مرگ ، پہلگام جیسے اونچے مقامات پر برف باری ہوئی ہے جبکہ سرینگرسمیت مقبوضہ وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے ۔ مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گلمگرف اور پہلگام کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پارہ صفر سے نیچے گرنے کے ساتھ کم از کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برف باری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے وادی میں برف باری اور بارش کا سلسلہ 13جنوری تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمے نے آج (جمعرات) جموں خطے کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔