مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: جھیلوں اور آبگاہوں میں مہاجر آبی پرندوں کی آمد شروع

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں مہاجر آبی پرندوں کی آمد شروع ہو گئی ہے، جس سے جھیلوں اور آبگاہوں کی رونق بڑھ گئی ہے۔

مقبوضہ وادی میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی جھیل ولر میں مہاجر پرندوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے، جس سے جھیل کا قدرتی حسن دوبالا ہو گیا ہے۔ ان پرندوں میں بطخیں، ہنس اور سارس سمیت مختلف اقسام کے آبی پرندے شامل ہیں۔

ضلع گاندربل کی شالہ بگ جھیل کے علاوہ ہوک سر، میرگنڈ اور ہائی گام کی آبگاہوں میں بھی مہاجر پرندوں کی آمد شروع ہو چکی ہے، جس سے ان مقامات کی رونق میں اضافہ ہوا ہے۔ جھیلوں اور آبگاہوں میں ہزاروں رنگ برنگے پرندے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال کشمیر آنے والے مہاجر پرندوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ان میں زیادہ تر پرندے سائبیریا، مشرقی یورپ، فلپائن اور چین سے آئے ہیں، جن کے لیے وادیٔ کشمیر کا سرمائی موسم موزوں سمجھا جاتا ہے۔

یہ مہمان پرندے مقامی رہائشیوں کے لیے دلکش نظارہ پیش کرتے ہیں، اور لوگ بھی جوش و خروش سے انہیں دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button